اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف بدھ (19مارچ )کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کرینگے اور پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو 3روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہونگے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اوراعلی حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاک سعودی معاشی و تجارتی تعلقات پربات چیت کے علاوہ مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری پرمشاورت ہوگی۔ملاقات میں غزہ کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔