• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم غلام نہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر قو می موومنٹ(پاکستان) کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم غلام نہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا، عوام کو سب سے زیادہ غصہ کے الیکٹرک کی غنڈہ گردی پر ہے،آفاق احمد نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ ضلع وسطی میں ممکنہ رہائشگاہ کیلئے 2جگہوں کا معائنہ بھی کیا،آفاق احمدنے ہفتے کو معروف تاجر اور الیکٹرونکس مارکیٹ کے صدر رضوان عرفان کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی میں خصوصی شرکت کی، اس موقع پرآفاق احمد سےتاجر برادری اور علاقہ مکینو ں نے بڑی تعداد میں ملاقات بھی کی، آفاق احمد مہاجر قومی موومنٹ کے سینئرکارکن سید محمد رضوی کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کرنے انکی رہائشگاہ انچولی بھی گئے اورلواحقین سے ملاقات کی، آفاق احمد نے کہا کہ اس موقع پر جمع ہونے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہم غلام نہیں جو ہرظلم خاموشی سے برداشت کرتے رہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا،آفاق احمد نے کہا کہ کے الیکٹر ک کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔