• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل اور ایشین ہاکی حکام پاک بھارت سیریز کیلئے متحرک

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل اور ایشین ہاکی حکام نے پاک بھارت ہاکی مقابلوں کی بحالی کیلئے دونوں ملکوں کے ہاکی حکام سے رابطہ کیا ہے۔ ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام اس حوالے سے متحرک کردار ادا کررہے ہیں، اس سلسلے میں ابتدائی طور پر نیوٹرل مقام پر تین میچوں کی سیریز کی تجاویز دی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے میں کوئی اعتراض نہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتنے بھی سیریز کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے تاہم اسے اپنی حکومت کی اجازت سے مشروط قرار دیا ہے۔جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق پاک بھارت سیریز میں مثبت پیش رفت اپریل کے بعد ہونے کا امکان ہے، نیوٹرل مقام کیلئے مسقط، عمان اولین ترجیح ہے جہاں دونوں ٹیمیں کھیلنے پر رضامند دکھائی دے رہی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید