• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کی کرکٹ میں آئی پی ایل کو چیلنج کرنے کی تیاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں کرکٹ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب اب کرکٹ کے میدان میں بھی قدم رکھ رہا ہے اور عالمی سطح کی ٹی 20 لیگ کے لیے 500 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔ اس منصوبے کے پایہ تکمیل تک پہنچے سے آئی پی ایل کی بالادستی چیلنج ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات پر میچز کھیلیں گے اور اسی طرح ٹیموں کا بھی انتخاب کیا جائے گا۔یہ منصوبہ آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر نیل میکسویل کی سوچکا شاخسانہ ہے، جو آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کے منیجر بھی ہیں اور اس کے علاوہ آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایسن اور کرکٹ این ایس ڈبلیو کے سابق بورڈ ممبر بھی ہیں۔تاہم اس لیگ کے منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اسے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی سے اجازت درکار ہوگی۔ حتمی فیصلہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کریں گے۔
اسپورٹس سے مزید