• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعفر ایکسپریس کے اغواء پر پاکستان کا کابل انتظامیہ سے احتجاج

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) پاکستان نے جعفر ایکسپریس کا اغواء اور بے گناہ مسافروں کو قتل پر کابل میں طالبان انتظامیہ سے شدیداحتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد میں افغان سفارت خانے میں ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے جعفرایکسپریس کے اغواء پر شدید احتجاج کیا گیا، احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا ۔ دفترخارجہ نے کہا کہ مذکورہ ناقابل معافی جرم کے ارتکاب میں افغان سرزمین کا استعمال ہوا اس گھنائونے جرم کے مرتکب دہشت گردوں سے طالبان انتظامیہ کے روابط اوررابطوں کی جس میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)اور مجید بریگیڈ کےنام لے کر دہشت گردی کی مذمت کی گئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے و اقعہ کی مذمت کرنے والے عالمی رہنمائوں میں روس کے صدر والڈیمیر پیوٹن بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور دہشتگردی کی مذمت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کرنے پر غور کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید