• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی ان کے ہمراہ تھے ، وفاقی وزیر نے وزیر اعظم ریلیف پیکج سٹالز کا وزٹ کیا سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کا بھی مشاہدہ کیا ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بازار میں موجود گاہکوں سے فیڈ بیک لیا،ڈی سی نے وفاقی وزیر کو رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی، شہر بھر میں مختلف مقامات پر 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، 20 فئیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، فئیر پرائس شاپس پر سبزیوں اور پھلوں کی 15 آئٹمز پر سبسڈی دی جا رہی ہے، وفاقی وزیر نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا ،چھٹی کے روز رمضان بازاروں میں خریداروں کا رش، ضلعی انتظامیہ کے رمضان بازاروں میں خصوصی انتظامات ،ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا جی سکس رمضان بازار کا دورہ کیا۔
اسلام آباد سے مزید