• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن نصر اللّٰہ اور اسمائیل ہنیہ کی شہادت سے القدس تحریک کو تقویت ملی، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید حسن نصر اللّٰہ و اسمائیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مزید تقویت ملی ہے،شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،طوفان الاقصیٰ خطہ میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر مولانا سید باقر زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰؑ کی مناسبت سے اتحاد امت کانفرنس ودعوت افطار سے اپنے خطاب میں کیا، صابر ابو مریم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید