کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کو کراچی ڈیولپمنٹ پیکیج کے لئے پیر کے روز ایک خط تحریر کیا ہے جس میں گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شکر گزار ہوں کہ آپ کراچی کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، میں شکر گزار ہوں کہ آپ نے کراچی کے لئے وفاقی حکومت سے سو ارب روپے کے حصول کی پیشکش کی ہے، انہوں نے اپنے خط میں ان منصوبوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے لئے وفاقی حکومت کی مالی معاونت درکار ہے اور کے ایم سی کی مدد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ میئر کراچی نے اپنے خط میں اس بات کا ذکر کیا کہ شہری بحالی (اربن ری جنریشن) کے منصوبے کراچی کے بگڑتے ہوئے شہری منظر نامے کو بہتر بنانے کے لئے نہایت ضروری ہیں۔