• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمرہ زائرین مقامی مسجد، ہوٹل اور عمارت کی مسجد میں نماز ادا کریں، طاہر اشرفی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر )پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے عمرہ زائرین سے اپیل کی ہے کہ مکہ مکرمہ کی حدود حرم میں جہاں بھی نماز ادا کر لی جائے وہاں پر ایک لاکھ نماز وں کا ثواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین اور مکہ مکرمہ کے رہائشی مقامی مسجد، ہوٹل اور عمارت کی مسجد میں نماز ادا کر یں۔ صرف طواف کیلئے احرام باندھنا دھوکہ کرنے کےمترادف ہے ،یہ شرعاً جائز نہیں ۔ عمرہ کرنے والوں کیلئے جگہ چھوڑ دیں۔ صرف طواف کیلئے احرام باندھ کر مطاف میں مت جائیں۔

ملک بھر سے سے مزید