اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیاف فورس نے 16روڑ سے زائد مالیت کی 588.072 کلو گرام منشیات برآمد کر کے ایک خاتون سمیت 10افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 1.172کلو گرام آئس،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 60کلو گرام چرس،ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب خاتون سے آئس،ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک اور کارروائی میں مسافر بس میں سوار ملزم کے جوتوں سے 600 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔