• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نمبر ون و عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم کیلئے ٹی 20 میچ جیتنا مشکل

کراچی(عبدالماجد بھٹی) ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر ایک رہی ہے۔ 2009میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا لیکن گذشتہ ایک سال سے ٹیم کی کارکردگی اس فارمیٹ میں بھی خراب ہوتی جارہی ہے۔ بڑی ٹیموں کو ہرانا پاکستان کے خلاف مشکل ہوتا جارہا ہے۔ پاکستان نے گذشتہ سال جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اب تک کسی بڑی ٹیم کے خلاف کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیتا ہے۔ ورلڈ کپ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ تک پاکستان نے 16میچ کھیلے ہیں، دس میں شکست ہوئی اور جبکہ کینیڈا، آئرلینڈ اور زمبابوے کے خلاف کل ملاکر چار میچ جیتے۔ امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں میزبان امریکا کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست ہوئی۔ اس نتیجے پر امریکی بھی حیران ہیں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں بھی شکست ہوئی۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان صرف کینیڈا اور آئر لینڈ کو ہراسکا ۔ اس ٹورنامنٹ کے بعد بابر اعظم نے کپتانی چھوڑ دی۔ آسٹریلیا میں محمد رضوان کی کپتانی میں پاکستان کو تین صفر اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں دو صفر سے شکست ہوئی۔ زمبابوے میں محمد رضوان کو آرام دے کر سلمان علی آغا کو کپتانی دی گئی ۔ پاکستان نے سیریز دو ایک سے اپنے نام کی۔ نیوزی لینڈ جانے سے آپریشن کلین اپ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ان کی جگہ مستقل کپتانی سلمان علی آغا کو ملی۔ پاکستان ان کی کپتانی میں نئی ٹیم کے ساتھ ابتدائی دونوں میچ ہار چکا ہے۔

اسپورٹس سے مزید