کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کو دریائے سندھ کے پانی پر قبضے کے معاملے پر گمراہ کر رہی ہے، پیپلزپارٹی کے قائدین نے سندھ کے پانی کا سودا کر لیا ہے اور عوام کے رد عمل سے بچنے کے لیے جھوٹے بیانات دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کی دہری پالیسی سے عوام باخوبی واقف ہوچکے ہیں انھوں نے کہا کہ سندھ میں ڈاکو راج ہے اور امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ شہری بجلی، گیس اور پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔