اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کر یسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ن نوٹیفکیشن جاری کر د یے ۔ سیکشن افسرکامرس ڈویژن ثاقب علی خان کا تبادلہ کر کے انھیں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت بطور ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس(پبلک) تعینات کیاگیا ۔ ڈپٹی سیکریٹری اقتصادی اُمور ڈویژن اصغر علی کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈپٹی سیکریٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تعینات کیا گیا ۔