• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(فاروق اقدس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 22سے 24 اپریل تک بنگلہ دیش کا دورہ کرینگے

 بنگلا دیش کی قیادت سے ملاقات اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہونگے،مشیر خارجہ توحید حسین سے مذاکرات کریں گے ،اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے پیشرفت کا سلسلہ اور بنگلا دیش میں انقلاب کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت کے ساتھ رابطوں کا تسلسل بھی جاری ۔

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پہلا اعلیٰ وزارتی سطح کا بنگلہ دیش کا دورہ طے پا یا ہے اس دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بنگلا دیش کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے اور متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دورے میں امکانی طور پر منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون پر بھی معاہدہ ہو سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید