• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان نہیں تو پاکستان نہیں PTI اس نعرے کے ساتھ کھڑی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کروطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے، عمران نہیں تو پاکستان نہیں پی ٹی آئی اس نعرے کے ساتھ کھڑی ہے،وزیردفاع نے پی ٹی آئی کے پالیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ پرتنقیدکرتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے اہمیت نہیں رکھتے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس میں عدم شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، لیکن پی ٹی آئی کے لیے ملکی سلامتی اور امن کی کوئی اہمیت نہیں۔خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے اور اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کچھ نہیں ہو سکتا۔
اہم خبریں سے مزید