• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپوٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ 2018ء کی نااہل حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے حاصل ثمرات ضائع کردیئے۔

سوال کیا وزیراعظم کا بیان درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی ،تجزیہ کارسہیل وڑائچ نےکہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے مسئلے پر اتفاق رائے نہ ہونا بہت مغموم لمحات ہیں،تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتی تو حکومت کو یقینی بنانا چاہئے تھا۔اگر حکومت نے یہ نہیں کیا تو اس کے باوجود پی ٹی آئی کو اجلاس میں جانا چاہئے تھا،تجزیہ کارریما عمر نےکہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے ماضی کی غلطیوں پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔

تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے تھی۔اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی جاتی تب بھی انہیں اجلاس میں شرکت کرنا چاہئے تھی۔اپوزیشن اتحاد کو اجلاس میں شرکت کرنا چاہئے تھی۔

اہم خبریں سے مزید