• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ دہشتگردی، پاکستان بار کا متفقہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے APCبلانے کا مطالبہ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان بار کونسل نے دہشتگردی کی حالیہ لہر پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے ،کونسل کے وائس چیئرمین طاہر نصر اللہ وڑائچ اور ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین محمد یاسین آزاد نے ایک بیان میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سکیورٹی اہلکاروں پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوے دہشتگردی کی لہر کو ریاست کیخلاف بیرونی قوتوں کی سازش قرار دیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید