اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت میں ایک نئے انڈرپاس کا آج افتتاح ہوگا، مری روڈ اور سری نگر ہائی وے کے جنکشن پر یہ انڈرپاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اہم انڈرپاس کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی مہمان خصوصی ہوں گے۔ انڈرپاس دو لین کا بنے گا یا تین لین میں بنایا جائے گا اس کا فیصلہ ٹریفک لوڈ کر ملحوظ رکھ کر آج 19 مارچ کو چیئرمین سی ڈی اے/ چیف کمشنر اسلام آباد چوہدری محمد علی رندھاوا کے خطبہ استقبالیہ میں بتایا جائے گا۔