پشاور( لیڈی رپورٹر)پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمٰن نے عارف یوسف کو پشاور کا صدر اور زاہد ندیم کو جنرل سیکریٹری پشاور مقرر کر دیا ہے،جس کے بعد ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ عارف یوسف 2014 سے 2018 تک خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے خصوصی معاون کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ عہد ہ سنبھالنےپر نو منتخب صدر عارف یوسف نے کہا ہم نے سب سے پہلے ڈسٹرک اکانومی پر کام کرنا ہے۔ جو ملکی معیشت کی ترقی کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔