• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کی امن واک

پشاور(جنگ نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس پشاور کے زیر اہتمام گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بدترین صورتحال کے خلاف امن واک کا اہتمام کیا گیا واک میں بڑی تعداد میں جمعیت کے ذمہ داران نے شرکت کی واک ہاسٹل اے بی بلاک سے خیبر میڈکل کالج تک کی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امن کے نعرے درج تھے۔واک کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے عہدیداروں تقویم الحق،ترجمان وقاص احمد اور دیگر عہدیداروں نے کی اس موقع پر شرکاء نے امن کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہصوبے میں فوری امن قائم کرنے کے حوالے سے موثراقدامات اٹھائے جائے۔
پشاور سے مزید