• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت نور الحق سومرو اور عبد الرشید کے نام سے ہوئی ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں ملیر کینٹ سے گرفتار کیا گیا۔کارروائی میں ملزمان سے 12000 امریکی ڈالر ، 200سعودی ریال اور 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید