• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملے فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کا مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی، غزہ پر دوبارہ حملے و جارحیت، وحشیانہ بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 413 فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف جماعت اسلامی یوتھ کے تحت کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری توفیق الدین صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری کراچی ابن الحسن ہاشمی،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، جماعت اسلامی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی ودیگر نے بھی خطاب کیا، توفیق الدین صدیقی نے کہا کہ اہل غزہ و حماس کی تاریخی مزاحمت و جدو جہد کے نتیجے میں اسرائیل اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ کرنے پر مجبور ہوالیکن اب معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور اس میں امریکا اور اس کی پوری قیادت شامل ہے اور 58 سے زائد مسلم حکمران بھی اس کے ذمہ دار ہیں، اگر اسلامی ممالک کے حکمران متحد ہوجائیں تو اسرائیل کی اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ غزہ پر حملہ کرے، امت مسلمہ کے عوام حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بیت المقدس کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ابن الحسن ہاشمی نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ سے اسرائیل شکست کھاچکا ہے اور وہ اب ایک دفعہ پھر سے اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے اہل غزہ کے گھروں پر بمباری کررہا ہے، زاہد عسکری نے کہا کہ حماس کے مجاہدین اور غزہ کے مسلمان مسلسل اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید