کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانہ کی حدود غازی گوٹھ میں واقع گودام میں بدھ کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بڑی تعداد میں پرانے جوتے خاکستر ہوگئے، اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ حکام نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا، پولیس نے بتایا کہ واقعہ شارٹ شرکٹ کے باعث پیش آیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔