کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے خمیسو گوٹھ سے منشیات فروش مسمات یاسمین زوجہ محمد شریف اور محمد شریف ولد محمد صدیق ک کو گرفتار کرکے 550 گرام چرس ، 23 گرام آئس برآمد کرلی،پاکستان بازار پولیس نے اورنگی سیکٹر 14C میں کارروائی کرکے ملزمہ بانو دختر یٰسین اور ملزم محمد سلمان ولد محمد عثمان کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی ۔