• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او کا تھانہ روات مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا دورہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپانے تھانہ روات ، مندرہ اور تھانہ گوجرخان کا دورہ کیا، دورے کے دوران تھانوں کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، بلڈنگ تھانہ اور ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرپی او نےسروس ڈیلیوری کے معیار کا فیڈ بیک بھی حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کی پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے کو ہر ممکن اقدامات سے یقینی بنایا جارہاہے۔
اسلام آباد سے مزید