• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان ٹی بی ہسپتال روڈ پر منفرد انداز میں مریم نواز رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں کھلاڑی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی یونیفارم پہن کر کھیلتے ہیں رات کو فلڈ لائٹس میں ایمپائر سفید وردی میں ہوتے ہیں اور ٹورنامنٹ کے ہر میچ کیلئے ڈاکٹر شاہ رخ اور ان کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہوتی ہے جو سڑک پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو چوٹ لگنے کی صورت میں ابتدائی طبی امداد دیتے ہیں انگلینڈ ٹیم کے کپتان پروفیسر زین رضا انصاری ہیں اور آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان حمزہ حسن ہیں کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں تراویح کے بعد فٹنس کیلئے کرکٹ ایک اچھا کھیل ہے ، اس موقع پر تمام کھلاڑیوں نے اس خواہش کا اظہار کیا  کہ مریم نواز شریف فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں۔ 
ملتان سے مزید