ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر کریم نے ڈویژن بھر میں گڈ گورنینس کے عملی ماڈل کو متعارف کروانے اور محکموں میں بہتر کوآرڈینیشن کیلئے فائل ٹریکنگ سسٹم نفاذ کی ہدایت کر دی، اس بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ونڈو میکنزم مرتب کرکے دفتر یا آن لائن فوری رہنمائی کی جائے، شہریوں کیلئے دفاتر کے چکر لگانے کی بجائے گھر بیٹھے مسائل کا حل فراہم کرنا ترجیح ہے،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مکرم سلطان سہو کو ون ونڈو میکنزم مرتب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اداروں، دفاتر اور پورے سسٹم پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، ون ونڈو آپریشن فعال کرکے سرخ فیتہ کا خاتمہ، کرپشن کا مرتکب عناصر کا احتساب ہوگا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنرز، ایڈشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز موجود تھے۔