• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 69اور 67میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کے خلاف تاجروں، مکینوں کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کی مصروف ترین سڑکوں ،رہائشی کالونیوں اور مارکیٹوں پر مشتمل یونین کونسل69اور67کے علاقوںمیں گندگی وکوڑاکرکٹ کے انباراور صحت و صفائی کی ابتر صورتحال پر تاجروں ، مکینوں نے احتجاج کیا اور ضلعی انتظامیہ کو انتباہ کیا کہ اس سنگین صورتحال کافوری نوٹس لیا جائے ، بصورت دیگر ان علاقوں کے تاجرو مکین انتظامی دفاتر،سالڈویسٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہوں گے ، یہ انتباہ گزشتہ روز ان علاقوں کی مارکیٹوں انجمن تاجران شالیمار ،ملتان پبلک سکول روڈ، آل پاکستان انجمن تاجران شالیمار کالونی ،زکریا ٹاؤن ، شاہ بدر روڈ ، بوسن روڈ اور ملحقہ علاقوں کی تاجر تنظیموں اور مکینوں کے ہنگامی اجلاس میں کیاگیا، جس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد اختربٹ ،جنوبی پنجاب و ملتان کے صدر عارف فصیح اللہ، چئیرمین ملک منیرہانس ، نائب صدر عابد اکرم ہانس ، صدر ذیشان ،ملک پیر بخش ہانس، ملک طارق ہانس ، ملک رمضان سیال سمیت دیگر عہدے داروں، تاجروں اور ملحقہ آبادیوں کے درجنوں مکینوں نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید