اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے چار روزہ دورے پر بدھ کی شام جدہ پہنچ گئے۔مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبد العزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیرِ اعظم کے وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ دورے میں وزیراعظم پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبوں میں اشتراک کے حوالے سے سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔