• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا آخری عشرہ: نواز شریف عمرے کی ادائیگی، روضہ رسول ؐپر حاضری دینگے

اسلام آباد(رپورٹ حنیف خالد)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف حسب روایت رمضان المبارک کا آخری عشرہ عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول ؐپر حاضری، نوافل کی ادائیگی کرتے ہوئے گزاریں گے۔حجاز مقدس کے اس سفر میں وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ اپنی فیملی کو ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ پاکستان کے تین بار وزیراعظم منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف اپنی صاحبزادیوں، صاحبزادوں اپنے بھائی بھتیجوں کےساتھ عبادت کرتے ہوئے مسجد نبوی مسجد الحرام میں آخری عشرہ گزاریں گے۔ ان کے چھوٹے بھائی وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف ،ڈپٹی پرائم منسٹر سنیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نوازشریف سمیت 19مارچ سے 22مارچ تک سعودی عرب کے اہم دورے پر ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید