اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کافیصلہ دو ماہ بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی۔