اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس یحیٰ آفریدی نے اعلی عدلیہ کے احتساب اور عوام کو فوری انصاف فراہم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کردی ، تیز ترین انصاف کی فراہمی اولین ترجیح،شکایت کی شنوائی ،سپریم کورٹ میں دائر مقدمے کافیصلہ میرٹ کی بنیاد پر ہوگا،چیف جسٹس نے بدھ کے روز عوام کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کوئی سرکاری یا غیر سرکاری شخص رشوت طلب کرے تومجھے اطلاع کریں، نام خفیہ رکھاجائیگا۔