• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان ڈویژن کا شجاع آباد کا دورہ شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی

ملتان /شجاع آباد (سٹاف رپورٹر/نامہ نگار)  کمشنر ملتان ڈویژن عامر  کریم خان شجاع آباد کا دورہ،  معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی، تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان عامر کریم خان نے گزشتہ روز شجاع آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے  اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت زیر تعمیر گھروں کی سائٹ، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال،لینڈ ریکارڈ سینٹر،ستھرا پنجاب ،سپیشل سکول ایجوکیشن اور ریلوے بازار کا دورہ کیا، کمشنر نے چک آر ایس فلائی اوور کے کام کا بھی جائزہ لیا، دریں اثنا کمشنر ملتان معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی عیادت کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شاکر شجاع آبادی کی ادبی خدمات سے انکار ممکن نہیں، وہ  خطے کی پہچان ہیں اور ان کے علاج کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ 
ملتان سے مزید