• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان کی مناسبت سے بیجنگ میں تقریب، چینی حکام کی بھی شر کت

اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) یوم پاکستان کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اعلیٰ چینی حکام، سفارتکاروں، پاکستانی کمیونٹی کے افراد، چینی سرکاری و نجی اداروں کے نمائندے، ماہرینِ تعلیم اور میڈیا شخصیات نے شرکت کی۔ عوامی جمہوریہ چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی بین الاقوامی شعبہ کی نائب وزیر سن ہائی یان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستانی سفیر خالد ہاشمی نے خطاب میں بانیانِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی بصیرت اور جدوجہد کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور مضبوط معاشی استحکام پر روشنی ڈالی اور چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے تجارت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور عوامی روابط میں مزید وسعت کی ضرورت پر زور دیا۔ مہمانِ خصوصی سن ویڈونگ نے چین اور پاکستان کے بھائی چارے اور اسٹریٹیجک شراکت داری کے عزم کو دہرایا۔ اس موقع پر چینی اور پاکستانی بچوں کی جانب سے خصوصی ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔
ملک بھر سے سے مزید