• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنڈاپور کنفیوژن پیدا کررہے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی میں کسی نئے آپریشن کی بات نہیں ہوئی، حکومت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کسی نئے آپریشن کی بات ہی نہیں ہوئی ‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکنفیوژن پیدا کررہے ہیں ‘عزم استحکام اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل ہو گا‘علی امین دہشتگردوں سے لڑنے کی جرأت نہیں کر سکتے تو ان کے دوست بھی نہ بنیں‘جن کے ہاتھوں میں بندوقیں ہیں ان سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔گزشتہ روزیہاںپریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کاکہناتھاکہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی میٹنگ میں ان پارٹیوں نے شرکت نہیں کی جو دہشتگردوں کے بارے میں نرم گوشہ رکھتی ہیں‘پی ٹی آئی اس بڑی میٹنگ سے باہر رہی۔طلال چوہدری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بارے میں کنفیوژن پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ کسی نئے آپریشن کا آغاز کرنے کی بات ہی نہیں ہوئی، کوئی نیا آپریشن نہیں ہونے جارہا۔

اہم خبریں سے مزید