• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں روڈ کٹنگ سے مشکلات، آئندہ اجازت صرف میئر اور کمشنر دینگے، وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل پر پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی،ایک بار پھر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں روڈ کٹنگ سے عوام کومشکلات ہیں ، آئندہ اجازت صرف میئر اور کمشنر دیں گے ۔ متعلقہ حکام نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی کہ 3اضلاع میں مقامی ٹاؤنز نے اپنے علاقوں میں سڑکیں کھودنے کی اجازت دی تھی ۔ جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ بلدیات کو ہدایت دیں کہ ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں کوئی بھی ٹاؤن افسر خود مختارانہ روڈ کٹنگ کی منظوری نہ دے سکے۔ علاوہ ازیں آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سےملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آسٹریلوی سرمایہ کاروں کو صوبے کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کےلیے پورٹل بنانے کی ہدایت کردی، انھوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل بھی کریں اور رپورٹ بھی دی ،روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کردی۔

اہم خبریں سے مزید