اسلام آباد ( رانا غلام قادر) چینی ایکسپورٹ ہوتی رہی اور ملک میں قیمتیں بڑھتی رہیں-موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اورقیمتوں میں اضافےکی تفصیلات سامنے آگئیں-دسمبردو ہزار چوبیس سےفروری دو ہزار پچیس کے دوران اٹھاون ارب باون کروڑ روپے مالیت کی چار لاکھ چارہزار دو سو چھالیس میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی اور اسی مدت میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت تئیس روپے چھیالیس پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق نومبر2024میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے61 پیسے فی کلو تھی اورفروری2025 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 155روپے 7پیسے کلو ہوگئی- دستاویز کے مطابق دسمبر 2024 میں 40 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی2 لاکھ 79ہزار273 ٹن چینی برآمد ہوئی اوردسمبر2024 میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی کلو اضافہ ہوا جبکہ جنوری2025 میں17ارب93کروڑ روپے مالیت کی ایک لاکھ 24 ہزار 793 ٹن چینی برآمد ہوئی اورجنوری میں ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں8 روپے35پیسےفی کلو اضافہ ہوا-