• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ بنیادوں پر بھارت سے درآمدات میں چوتھی باراضافہ

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) موجودہ حکومت کےابتدائی ایک سال کےدوران سالانہ بنیادوں پربھارت سےدرآمدات میں چوتھی باراضافہ ہوا ہے تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بارپھر بڑھ گئیں۔گذشتہ ماہ فروری میں بھارت سےسالانہ بنیادوں پردرآمدات اٹھائیس فیصد اضافے کے بعد دو کروڑاڑسٹھ لاکھ ڈالرز رہیں،حکومتی ذرائع کاکہنا ہےکہ فروری 2025میں بھارت سےدرآمدات کاحجم2کروڑ 68لاکھ ڈالرز رہا جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران بھارت سے درآمدات2کروڑ 8لاکھ ڈالرز تھیں یعنی گذشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پربھارت سےدرآمدات میں28فیصد کا اضافہ ہوا-
اہم خبریں سے مزید