• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، نبیل گبول نے جامعہ کراچی کی اراضی پر ملکیت کا دعویٰ کردیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کی اراضی پر پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نے دعویٰ دائر کر دیا۔عدالت عالیہ نے درخواست پر بورڈ آف ریونیو سے 3 ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں جامعہ کراچی کی اراضی کے تنازع پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جامعہ کراچی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ جامعہ کراچی نے درخواست گزار کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ درخواست گزار نبیل گبول نے قبضہ خالی کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو درخواست دی تھی۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے درخواست کو مختیار کار گلزار ہجری کو بھیجی۔ جامعہ کراچی نے موقف اختیار کیا کہ1954سے 1962کے درمیان زمین الاٹ ہوئی ہے یونیورسٹی کے پاس کوئی اضافی زمین نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید