• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور مریم بتائیں فری بجلی یونٹس کا کیا بنا؟ مفتاح اسماعیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنے بھائی بلاول بھٹو اور بہن مریم نواز سے سوال کرتا ہوں جو الیکشن میںجو200اور300یونٹس فری بجلی کا اعلان کیا تھا اس اعلان اور فری یونٹس کا کیابنا؟ شہباز شریف قوم کو کہتے تھے کہ سولر لگوائیں۔عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے‘ ماضی میں شہباز شریف عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے تھے اب وہی کام خود کررہے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ تمام یونٹ پر سیلز ٹیکس لگے گا یعنی اب خریدے جانے والے ہر یونٹ پر 8 روپے سیلز ٹیکس لگے گا ۔پھر عوام کی جانب سے فروخت ہونے والے پر بھی سیلز ٹیکس لگے گا اس سے بجلی کا بل بڑھ جائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید