راولپنڈی خصوصی نمائندہ) امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب کے یوم شہادت کےسلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر تمام شہادت حضرت علی کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کی صدارت چیئرمین کونسل ڈا کٹرغنضفر مہدی نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ حضور نبی اکرم نے فرمایا میں شہر علم ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے ۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ عالمگیرنے کہا کہ حضرت علی کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی اور فرقہ ورایت کا خا تمہ کیا جا سکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ تمام صوفیائے کرام نے حضرت علی کی تعلیمات کو تبلیغ اسلام کا ذریعہ بنایا ۔تقریب سے احسان کبریا ،حکیم سید محمود ، اخلاق زیدی، پروفیسر طاہر عباس، طاہر قاسمی، پروفیسر حا مدحسین، رفیق مغل، روبینہ ناصر، انوار زیدی، نعیم اکرم قریشی ،سبطین رضا ،عبدالرشید مرزا جہانزیب جمال چشتی، امیر حسین مدانی، عبدالوحید چشتی، مروت حسین شہباز وحید، سجاد ہاشمی ، اسلام الدین قریشی ،راجہ امتیاز نے بھی خطاب کیا۔