عاشقانِ رسولﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے مسجد نبوی میں دورانِ اعتکاف خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عاشقانِ رسول ﷺ کے خاندان کا فرد ہونے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد چوہدری نثار احمد بھی سچے عاشقِ رسول ﷺ تھے، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا اور انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کیا گیا۔
۔