• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسٹمز سروس کے تبدیل کئے گئے افسران کو سبکدوش کرنے کا حکم

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) پاکستان کسٹمز سروس کے تبدیل کئے گئے افسران کوسبکدوش کرنے کا حکم ، پہلے ہی اپنے چارج چھوڑ نے والے افسران پر فیصلہ کا اطلاق نہیں ہوگا، وفاقی حکومت کے ریونیو ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اہم اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان کسٹمز سروس کے وہ تمام افسران، جن کا تبادلہ یا تعیناتی بورڈ کے 13 مارچ 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 0540-C-I/2025اور 0541-C-I/2025 کے تحت کی گئی تھی فوری طور پر اپنے موجودہ عہدوں سے سبکدوش تصور کیے جائیں گے۔ تاہم، وہ افسران جو پہلے ہی اپنے چارج چھوڑ چکے ہیں ان پر اس حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید