• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری فروغ کیلئے اہم قدم

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)پاکستان میں معدنی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم قدم کے حوالے سے وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے جمعہ کو او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے حوالے سے بریفنگ دی۔ یہ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار، اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، خصوصاً تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے شاندار مواقع فراہم کرتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید