کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ای او بی آئی کےسابق ڈپٹی مینیجر کی پیشن روکنے کےخلاف ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر ای او بی آئی غلام محمد کےخلاف محکمہ جاتی کارروائی کاحکم جاری کر دیا۔ عدالت کے استفسار پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایچ آر نے کہا کہ درخواست گزار کو پیشن نہیں مل سکتی۔ عدالت عالیہ نے اس جواب پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے وکیل شوکت حیات ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ ملزم اور ای اوبی آئی کے سابق چیئرمین برکت اللہ بری ہوچکے ہیں۔