• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سپریم کورٹ بارے شکایات کیلئے قائم کی، ترجمان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے قائم کی گئی ہے،دائرہ کار سے باہر کی شکایات اس پلیٹ فارم کے ذریعے قبول کی جائیں گی نہ ہی کوئی جواب دیا جائیگا ،ترجمان ڈاکٹر شاہد حسین کمبویو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی بیوروکریسی میں بدعنوانی اور کرپٹ طرز عمل کیخلاف اقدامات کے تحت واٹس ایپ اور سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کے آغاز کا اعلان کیا تھا اس حوالہ سے وضاحت کی جاتی ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق شکایات کیلئے قائم کی گئی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید