• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی 20، حسن کی تیز ترین سنچری، پاکستان کو فتح سے نواز دیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم مسلسل ناکامیوں کو بریک لگاتے ہوئے جمعے کو آکلینڈ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے ٹریک پر آگئی، حسن نواز نے کیریئر کی پہلی اور اس فارمیٹ میں پاکستان کی تیز ترین سنچری جڑ کر پاکستان کو سیریز میں پہلی فتح سے نواز دیا ۔ وہ 45 گیندوں پر سات چھکے اور 10چوکوں سے سجے ناقابل شکست 105رنز بناکر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 205 رنز کا بڑا ہدف ایک وکٹ گنواکر پورا کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی اننگز کا آغاز حسن نواز اور محمد حارث نے کیا اور 5.5 اوورز میں 71 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ محمد حارث 20 گیندوں پر تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث کی وکٹ گرنے کے بعد حسن نواز نے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ فتح کا سفر جاری رکھا۔ سلمان علی آغا نے 31گیندوں پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ڈفی نے حاصل کی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

اہم خبریں سے مزید