کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں میزبان مبشر ہاشمی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم۔سیاسی امور،رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یہاں دہشت گردوں کے دفاتر کھولنے اور لاکر بسانے پر تیار تھے،کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کے بچوں نے ٹیم کو ٹیک اوور کرلیا ہے۔ ون ڈے میں وہی سینئرزکھلاڑی جارہے ہیں جو ان بچوں کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں تو کیا ماحول بنے گا،میزبان مبشر ہاشمی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مسئلہ ، حکومت ، پی ٹی آئی الزام تراشی جاری۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آپریشن کی اجازت نہیں ، بات چیت کی جائے۔