کراچی (بابر علی اعوان/ اسٹاف رپورٹر ) ایک پاکستانی تاجر وقاص حسن نے بغیر بھارتی ویزا لئے انڈیگو فلائٹ کے ذریعے بھارت جاکر ہزاروں افراد کو حیران کر دیا۔
وقاص حسن نے بھارتی ویزا نہیں لیا، ان کا سفر مکمل طور پر قانونی تھا ، سنگاپور سے سعودی عرب کے لیے انڈیگو کی فلائٹ لی جس نے ممبئی میں چھ گھنٹے کے وقفہ لیا،تکنیکی طور پر پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارت جا سکتے ہیں تاہم ویزا حاصل کرنے کا عمل پاکستانی شہریوں کے لیے زیادہ پیچیدہ ہے کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تاریخی دشمنی اور سیکورٹی کے مسائل درپیش ہیں جس کے باعث دونوں ممالک کے سیاحوں کا ایک دوسرے ملک میں سفر غیر معمولی ہے۔
اگر چہ وقا ص حسن نے بھارتی ویز ا نہیں لیا تاہم ان کا یہ سفر مکمل طور پر قانونی تھا کیونکہ انہوں نے سنگاپور سے سعودی عرب کے لیے انڈیگو کی فلائٹ لی جس نے ممبئی میں چھ گھنٹے کے وقفہ لیا ۔
ایک انسٹاگرام ویڈیو میں وقاص حسن نے بھارتی ویزہ کے بغیر پاکستانی پاسپورٹ کے ساتھ بھارت سفر کرنے کا وہ طریقہ بتایا جو کم لوگ جانتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے بھارت جا سکتے ہیں۔