• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کاٹریفک افسروں کی کارکردگی اورسروس ڈلیوری پرعدم اطمینان

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ٹریفک اموربارے اہم اجلاس ہوا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ اجلاس میں موجود تھے ۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہنگامی بنیادوں پر ڈرائیونگ لائسنسنگ کی شرح بڑھانے ، لائسنسنگ و ای چالاننگ کی ریکوری کی شرح اور ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں طلبا کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے بیشتر اضلاع کے ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی ناقص کارکردگی اور سروس ڈیلیوری پر عدم اطمینان کا اظہار کیے ۔ آئی جی کی زیر صدارت سیف سٹیزاتھارٹی امور بارے ویڈیو لنک کانفرنس ہوئی ۔آئی جی پنجاب نے افسر جان محمد کو ترقی ملنے پر ایس پی عہدے کے رینک بھی لگائے ،مزید برآں آئی جی نے کہا کہ رمضان کے تیسرے عشرے میں آر پی اوز، ڈی پی اوز سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اور مساجد منتظمین و امن کمیٹیوں کے ارکان سے رابطے میں رہیں۔
لاہور سے مزید